سندھ

تحریک انصاف اپنے اتحادی کیخلاف الیکشن کمیشن پہنچ گئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اپنے ہی اتحادی کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچ گئے اور شکایت کی کہ میئر کراچی پی ایس 94 میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، انہیں بند کروایا جائے اور ضمنی انتخابات کی تاریخ بڑھائی جائے۔

الیکشن کمیشن سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ پی ایس 94 میں ہونے والے الیکشن کی تاریخ تبدیل، پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر آرمی اور رینجر کو تعینات اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ دوران الیکشن ترقیاتی کام بند کروائے جائیں، کراچی پہلے بھی پاکستان کا تھا ہے اور رہے گا، آج ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے لیکن الیکشن میں تو مقابلہ ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close