سندھ

مصطفی کمال کی فاروق ستار اور ایم کیو ایم کو کھلی پیشکش

کراچی : چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے فاروق ستار اور ایم کیو ایم کو کھلی پیشکش کی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لئے وہ احتجاجاً اسمبلی کی نشستیں چھوڑیں اور گزشتہ روز کی طرح سرگرمی کے ساتھ عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ جس طرح سے فاروق ستاراور ایم کیوایم نے خواجہ اظہار الحق کی گرفتاری پر وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور تمام متعلقہ اداروں کے دروازے کھٹ کھٹا دیئے اور مؤثر طریقے سے خواجہ اظہار کا مقدمہ پیش کر کے چند گھنٹوں کے اندر کیسز ہونے کے باوجود ان کو رہا کرا لیا، کاش فاروق ستار اور ایم کیو ایم کسی غریب ایم کیو ایم کے کارکن کے پکڑے جانے پر بھی اسی قسم کی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے تو آج 100 سے زائد ایم کیو ایم کے کارکن سالوں سے لاپتہ نہ ہوتے اور سالوں سے جیلوں میں بند نہ ہوتے۔ میں خواجہ اظہار کی والدہ اور ان کی فیملی کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ان کا بچہ 5 گھنٹوں میں انہیں واپس مل گیا لیکن میں اس موقع پر وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور فاروق ستار سے یہ مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ سینکڑوں ماؤں کے بچے بھی پابند سلاسل ہیں انہیں بھی گھرواپس بھیجا جائے ۔ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بازیابی اور رہائی کے لئے پاک سرزمین پارٹی ان سے ایک قدم آگے کھڑی ہو گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close