سندھ

کراچی: رینجرز نے ملیر ماڈل کالونی سے قتل کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے

کراچی: رینجرز نے ماڈل کالونی میں کارروائی کرکے قتل کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی سے گرفتار ملزمان کی شناخت نجم، واصف اور محمد بلال کے نام سے ہوئی۔

ترجمان نے بتایاکہ ملزمان پر 20 دسمبر کو فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کرنے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان نجم اور واصف کا پراپرٹی ڈیلر سید احسن کے ساتھ جھگڑا تھا، نجم اور واصف نے بلال کو سید احسن کو زخمی کرنے کی ذمہ داری دی تھی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق نجم، واصف اور بلال نے سید احسن اور اس کے ساتھی سے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹے، واردات کے بعد نجم، واصف اور بلال نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی بھی کیا، اس موقع پر ایک مظہر نامی راہ گیر نے مزاحمت کی تو نجم، واصف اور بلال نے اسے بھی زخمی کردیا اور مظہر دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ بلال واقعے کے بعد اسلام آباد فرار ہوگیا تھا اور ایک ساتھی تاحال مفرور ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close