سندھ

اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں، فیصل واوڈا

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں، دونوں پارٹیوں نے ڈیم روکنے کے لئے سازش کی، احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے این آر او کرلیں یہ آپ کے بھائی بن جائیں گے۔

نجی خبر رساں ادارہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 20 سال سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں، ن لیگ کو کچھ کہیں تو پیپلز پارٹی کو برا لگتا ہے، پیپلز پارٹی کو کچھ کہیں تو ن لیگ کو برا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں پیپر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ٹھیکے سے متعلق اخبار میں اشتہار آنے کے بعد قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ڈیم بنے گا ٹھیکہ منسوخ نہیں ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں 53 سال بعد کوئی ڈیم بننے جارہا ہے، ڈیم، اسکول اسپتال بن جائیں گے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ داسو ڈیم بھی بننے جارہا ہے، وزیراعظم عمران افتتاح کریں گے، ڈیم بننے سے عوام پانی سے محروم نہیں رہیں گے، داسو ڈیم کے لئے ن لیگ کی حکومت نے کوئی پیسے نہیں دیئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close