سندھ

متحدہ قومی کاؤنسل بنانے کا بہت جلد اعلان کروں گا، فاروق ستار

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہیں مقدمات کی تاریخیں مل رہی ہیں لیکن کیس نہیں چل رہا، چاہے جتنے سیاسی مقدمات بنائیں لیکن ان کو چلایا جائے، جس طرح عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس سے بانی ایم کیو ایم کی سیاست کو دوبارہ پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا، ادارے فیصلہ کر لیں اس طرز عمل سے کیا بانی ایم کیو ایم کو واپسی دوبارہ لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل سے خوف وہراس پیدا کیا گیا، ہمیں قانون نافذ کرنے والے ادارے آمدورفت سے منع کرتے ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنےوالوں کی ذمہ داری یہاں پوری نہیں ہوتی، سیاسی لیڈر گھر میں کیسے بیٹھ سکتا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت میں آتے ہی کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ،ایک بات یاد رکھیں کراچی چلتا ہے تو ملک چلتا ہے، کراچی بیٹھ گیا تو معیشت بیٹھ جائے گی، عمران خان سے کہتا ہوں کراچی سمیت پورے سندھ کو دیکھیں، کراچی میں بجلی پانی ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کریں، کراچی کو چھوڑ کر پورے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ ہے۔
سابق رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کس کو خوش کر رہے ہیں مجھے نہیں معلوم، وہ زمین پر خدا بن کر لوگوں کا نقصان کر رہے ہیں، میئر وسیم اختر کو عامرخان، کنور نوید اور خالد مقبول صدیقی روکیں، ایم کیو ایم کے بچے کچے ووٹ بینک کو بھی تباہ کیا جارہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایک نئی ایم کیو ایم بنائیں گے، متحدہ قومی کاؤنسل بنانے کا بہت جلد اعلان کروں گا، جس میں ملک کی تمام اکائیوں کو ساتھ ملائیں گے، اس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close