سندھ

منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، شہزاد علی، زین ملک، اقبال خان نوری، ذوالقرنین مجید اور نمر مجید کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف علی زردaری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکلا نے ملزمان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جسے منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کردی۔

دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا جائے، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں سپریم کورٹ نے کارروائی سے روکا ہوا ہے ،سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر ہم مزید کارروائی نہیں کرسکتے۔
فریال تالپور کی طبیعت خراب

سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت پہنچی تھی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی آمد پر سیکیورٹی نے کارکنوں کو اندر آنے سے روک دیا، اس دوران دھکم پیل اور رش سے فریال تالپور کی طبیعت خراب ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close