سندھ

خود کش حملہ آور کو ناکام بنانے اور اس سے نمٹنے کیلئے گائیڈ لائن جاری

سندھ پولیس کے ماہرین کی جانب سے خود کش حملہ آور کو ناکام بنانے اور اس سے نمٹنے کے لئے گائیڈ لائن جاری کردی، اعلی افسران کو دی گئی بریفنگ میں خود کش حملہ ،علامات ، کیفیت ،علاقہ اور حلیہ کے متعلق بتایا گیا۔

ماہرین کے مطابق خود کش حملہ آور کلین شیو اور مجمے کے حساب سے کپڑے پہنے ہوئے ہوتا ہے، ممکنہ عمر 12 سے 24 سال کے درمیان ہوسکتی ہے۔

گائیڈ لائن کے مطابق خود کش حملہ آور کا ہدف عوامی اجتماع ،عبادت گاہ ، اہم سرکاری ،غیر سرکاری تنصیبات ہو سکتی ہیں جبکہ خواتین خود کش حملہ آور حاملہ خاتون کے بھیس میں حملہ کرسکتی ہے، ایسے تمام مشتبہ افراد کو اجتماع سے 200 میٹر دور روک کر تلاشی لی جائے۔

ماہرین کے مطابق خود کش حملہ کو روکنے کے لیے اس پر فائر نہ کیا جائے بلکہ روکنے کے لیے الیکٹرک اسٹن گن کا استعمال کیا جائے، اسے آگے پیچھے سے ایسے پکڑا جائے کہ اس کی ہتھیلی کھلی رہی۔

بریفنگ کے بعد آئی جی سندھ نے احکامات جاری کئے کہ تمام ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز حاصل کردہ بریفنگ نچلی سطح پر منتقل کریں اور اس گائیڈ لائن کو ایک کتابچے کی شکل میں سندھ کے تمام تھانوں کا فراہم کیا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close