Featuredسندھ

دنیا بھر کی امیرترین شخصیات میں آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل

کراچی: پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح امیر ترین شخصیات موجود ہیں، جن کی دولت کا اندازہ اربوں ڈالرز میں لگایا گیا ہے۔ 2019ء کی شروعات میں سامنے آنے والی نئی فہرست میں پاکستان کے امیر 10 افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح پہلے مقام پر ہیں، ان کی دولت تقریبا 7.2 ارب ڈالر ہے۔

اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل ہیں۔ دوسر ے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت بیسٹ وے گروپ اور یو بی ایل کے مالک انور پرویز ہیں، جن کی کل دولت 3.8 ارب ڈالر ہے۔

تیسرے نمبر پر میاں منشاء ہیں جن کی دولت کا اندازہ 1.9 ارب ڈالر ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری کی دولت کا اندازہ 1.8 ارب ڈالر ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض، ہاشو گروپ آف کمپنیز کے صدر ہاشوانی، شان گروپ کے ناصر شان اور آئی ٹی سیکٹر کے اشعر عزیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close