سندھ

ذوالفقارعلی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹوکی آج 19ویں برسی ہے

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے اور شہید بینظیر بھٹو کے بھائی میرمرتضیٰ بھٹو کی 19ویں برسی آج ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے اور بینظیر بھٹو کے بھائی میرمرتضیٰ بھٹو 18 ستمبر 1954ءکو کراچی میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم کے بعد ہاورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیز سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ مرتضیٰ بھٹو نے کم عمری میں ہی سیاست میں قدم رکھا اور ولولہ انگیز تقاریر پر اپنی الگ پہچان بنائی۔ ذوالفقار بھٹو کی حکومت کے خاتمے اور ضیائی آمریت کے دوران مرتضیٰ بھٹو کو جلاوطن ہونا پڑا۔ جلاوطنی میں اپنے والد کی رہائی اور پھانسی رکوانے کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔

مرتضیٰ بھٹو پر الذوالفقار نامی تنظیم بنانے اور پی آئی اے کا طیارہ ہائی جیک کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی اور ضیائی آمریت کے اختتام پر بینظیر بھٹو وزیراعظم بن گئیں لیکن مرتضی پاکستان واپس نہ آ سکے۔ مرتضیٰ بھٹو بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں پاکستان آئے اور شہید بھٹو کے نام سے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی۔

پہلی بار پارلیمانی سیاست میں حصہ لیا اور لاڑکانہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔ میر مرتضیٰ بھٹو 20 ستمبر 1996ءکو آج ہی کے دن کراچی میں ایک جلسے سے واپسی پر سترکلفٹن میں اپنی رہائش گاہ کے قریب پولیس مقابلے میں چھ ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close