سندھ

سیاسی انتقامی کارروائیوں کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت علیمہ خان سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے جب کہ جے آئی ٹی صرف بہانہ ہے اور سندھ حکومت اصل نشانہ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیب کو سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا، جب سے نیب بنی ہے ملک میں کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ گئی ہے، سیاسی انتقامی کارروائیوں کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا جی آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، حکومت نے جو 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے، کیا ایسا کرنے کے لئے کمیٹی نے کہا تھا، جے آئی ٹی صرف بہانہ ہے سندھ حکومت اصل نشانہ ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں واحد حکومت پیپلز پارٹی کی ہے جو اپنے ووٹوں پر ہے، باقی سب مانگے تانگے کی حکومتیں ہیں، حکومت چور دروازے سے سندھ حکومت گرانا چاہتی ہے، وہ کوشش کرکے دیکھ لیں ہم تیار ہیں، پی ٹی آئی کو اپنی حکومت کی فکر ہونی چاہیئے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ یہ بھڑکیں مار کر ملک میں سنسنی پیدا کرنا چاہتے ہیں، علیمہ کی آمدنی جائز ہے تو چھپانے کی کیا ضرورت تھی، یہ علیمہ خان سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، اندازہ ہے کہ علیمہ خان کی مزید جائیدادیں سامنے آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close