Featuredسندھ

سندھ حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والے خیالی پلاؤ پکاتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی: مشیر اطلاعات، قانون اور اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کو غیر آئینی طریقے سے فتح کرنا بلی کو خواب میں چھچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، فواد چوہدری سندھ کو ذاتی جاگیر نہ سمجھیں، بہت جلد وہ پھر کسی دوسری سیاسی جماعت میں ہونگے، کیونکہ انکے بارے میں عوام اچھی طرح واقف ہیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آئینی و جمہوری حکومت سیاسی یتیموں سے دلی ہمدردی رکھتی ہے اور عوام کے مسترد کردہ لوگوں کو تحریک انصاف غلطی سے سیاسی قوت سمجھتی ہے۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ میں غیر سیاسی لوگوں سے تحریک انصاف کی قربتیں ان کے مائنڈ سیٹ کا آئینہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی منتخب جماعت ہے، سندھ حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والے خیالی پلاؤ پکاتے ہیں۔ مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے تحریک انصاف کے قائدین کے حوالے سے کہا کہ وہ آئین اور 18ویں ترمیم کا مطالعہ کریں تو ان کی سیاسی سوجھ بوجھ میں اضافہ ہوگا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف خود انتشار کا شکار ہے اور انکی صفوں میں بےچینی اور اضطراب پایا جاتا ہے، اگر مزید انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف اپنی باقی ماندہ نشستوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی کیونکہ حالیہ ہونے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کی آواز ہیں، پیپلز پارٹی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا، آج پیپلز پارٹی کو ختم کرنیکی پیش گوئیاں غلط ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اصل میں تحریک انتقام ہے، وفاقی حکومت کو اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہیئے کیونکہ تحریک انتقام کی وجہ سے ملک میں کاروبار شدید متاثر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close