سندھ

عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں، ایک ہی گھاٹ سے انسان اور جانوروں کو پانی پلایا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو پہنچے، دورے کے دوران واٹر سپلائی اسکیم پر پہنچے جہاں جانوروں اور انسانوں کے لئے ایک ہی تالاب استعمال کیا جارہا تھا، پانی کے تالابوں سے بڑی تعداد میں جانور بھی پانی پیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

پانی کی انتہائی خراب صورتحال پر حلیم عادل شیخ نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھپرو میونسپل کمیٹی کا چیئرمین بھی ٹھیکیدار کرپشن زدہ ہے جس کا نام جی آئی ٹی میں شامل ہے، جس نے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم جمع کرائی، کھپرو کی عوام کے لئے دو کروڑ ماہابہ بجٹ دیا جاتا ہے، عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں ایک ہی گھاٹ سے انسان اور جانوروں کو پانی پلایا جارہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ زرداری کی کرپشن نے کھپرو کے شہریوں کو بھی نہیں بخشا، یہاں کے چیئرمین نے عوام کی امانت میں خیانت کرکے کرپشن کی ہے، ایسے لوگوں کے لئے جے آئی ٹی بننی چاہیے، اب ان کرپٹ حکمرانوں کا وقت ختم ہوچکا ہے، سندھ کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کا پیغام سندھ کی ہر تحصیل گاؤں تک پہنچ چکا ہے، پیپلز پارٹی کی کرپشن دنیا کو دکھانے کے لئے سندھ کے ہر شہر میں جارہے ہیں، پوری سندھ میں صحت تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close