Featuredسندھ

اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہوجائیں گے، فیصل واوڈا

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہو جائیں گے، فواد چوہدری سے زیادہ سخت باتیں دوسری طرف سے آتی ہیں، ان کا پی پی قیادت کی گرفتاری سے متعلق بیان سیاسی تھا۔ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، کیسز نواز شریف حکومت نے بنائے تھے، جے آئی ٹی کو معاونت کرنے کے لیے کہا گیا تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ ہوں۔

انھوں نے کہا کیس کی تفتیش اسلام آباد اور پنڈی کی حدود میں رہے گی، سندھ نہیں جائے گی۔فیصل واوڈا نے کہاکہ اداروں کو آزادانہ کام کرنا چاہیے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، اداروں کو بھی سیاسی بیانات پر ردِ عمل نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹوزرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے بعدنظرثانی اپیل کی طرف جائے گی ۔حکومت کا حق ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل میں جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close