سندھ

کراچی،پولیس ان ایکشن، کئی ٹارگٹ کلر پکڑے گئے

گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 1 ڈاکو مارا گیا۔سپرمارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عمران عرف گنجا  کوگرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم عمران نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں مختلف افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایک کلو سونا اور موبائل فونز برآمد ہوئے، ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔دوسری جانب گلستان جوہر رابعہ سٹی کے علاقے میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق دوسرے ڈاکو کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close