سندھ

پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے حقوق کیلئے نہیں، جی آئی ٹی سے بچنے کیلئے اجلاس کررہی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جی آئی ٹی رپورٹ الف لیلیٰ کی کہانی نہیں بلکہ 172 چوروں کی کھلی کتاب ہے جس میں ان کی کارکردگی واضح ہوچکی ہے، مرتضیٰ وہاب چوروں کی ترجمانی کر رہے ہیں جنہوں نے سندھ کی عوام کے حقوق لوٹے ہیںم سندھ کی اسپتالیں اور اسکول کھنڈر بن چکے ہیں، عوام کو علاج معالج کی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، ان کو 18ویں ترمیم کی فکر نہیں ہے بلکہ 18 ترمیم کے نام پر مزید کرپشن کرنا چاہتے ہیں، جس کی بنیاد پر صحت کے شعبے میں کرپشن کی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو حقوق دلانا چاہتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی عوام سے حقوق چھیننا چاہتی ہے، فنڈ کی مانگیں کرنے والے عوام کے لئے نہیں بلکہ اومنی گروپ کے لئے فند مانگ رہے ہیں، تھر میں روزانہ بچے مر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں معصوم بچی گٹر میں ڈوپ کر جاں بحق ہوگئی لیکن ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس دو ہی آئٹم ہیں ایک این آئی سی وی ڈی اور مرتضیٰ وہاب، جس کے ذریعے پورے سندھ کی گندگی چھپائی جاتی ہے، یہ پورے سندھ کی گند کی جگہ این آئی سی وی ڈی دکھا کر اپنی کرپشن چھپاتے ہیں، پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب کے سافٹ فیس کو سامنے لاکر اپنا جھوٹ سچ بلواتی رہتی ہے، این آئی سی وی ڈی کا 14 بلین نہیں 8.9 بلین کا بجٹ ہے، ادارہ 10 ارب کا مقروض بن چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی میں بجٹ عوام پر نہیں خرچ کیا جاتا، این آئی سی وی ڈی میں نوید قمر کے رشتہ دار ندیم قمر کو ساٹھ لکھ تک تنخواہ دی جاتی ہے، جعلی آرڈر اور جعلی بھرتیوں پر لاکھوں روپے تنخواہ دی جارہی ہے، ادارہ مقروض بن چکا ہے، این آئی سی وی ڈی اگر وفاق کے پاس جائے گا تو عوام کی زیادہ خدمت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close