سندھ

فاروق ستار کو چند کھوٹے سکوں، چلے ہوئے کارتوس اور نادان مشیروں نے گھیر رکھا ہے، سلمان مجاہد بلوچ

کراچی: سابق ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ ایڈوکیٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر، ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی سمیت تمام کارکنان کو جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے شاندار و کامیاب جلسہ کی مبارکباد پیش کی ہے، نامساعد حالات میں کامیاب جلسہ کا انعقاد عوام اور کارکنان کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، حیدرآباد کے تاریخی جلسہ نے ایم کیو ایم پاکستان کو نئی جلا بخشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھی اب اپنی انا اور ضد ترک کرکے تانگہ پارٹیوں سے مراسم بڑھانے کی بجائے اپنے مرکز، اپنے گھر اور اپنی اصل جماعت میں واپس جائیں، شہید علی رضا عابدی کی قربانی کا پاس رکھتے ہوئے دوبارہ اپنے اتحاد کو قائم کریں اور شہید علی رضا عابدی کی قربانی کو ضائع ہونے سے بچائیں، ڈاکٹر فاروق ستار کو چند کھوٹے سکوں، چلے ہوئے کارتوس اور نادان مشیروں نے گھیر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close