Featuredسندھ

نیا پاکستان کے نام پرملک میں جنگل کا قانون لاگو کردیا گیا ہے، بلاول

ساہیوال واقعے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوالات اٹھائے کہ ریاستِ مدینہ کےدعویداربتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمے دارکون ہے، کیا پی ٹی آئی نےپنجاب کوپولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا؟۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے گزشتہ روز سی ٹی ڈی کےہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان کےنام پرملک میں جنگل کا قانون لاگوکردیا گیاہے۔ معصوم بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گرننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے۔

بلاول نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال سانحہ پیغام ہے، نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مذمی بیان میں چیئرمین پی نپی نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ میں دریائے نیل کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا۔ ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دار کون ہے؟۔

بلاول نے مزید کہا کہ نیازی سرکار کی تحقیقات پر کسی کو اعتماد نہیں ہے۔ اہلخانہ اور وزیروں کو خوش کرنے کیلئے ایس ایس پیز اور آئی جیز کا تبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close