سندھ

کے سی آر منصوبے کو سندھ حکومت نے زندہ رکھا، منصوبے میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیئے، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کے سی آر منصوبے کو سندھ حکومت نے زندہ رکھا، منصوبے میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیئے، وفاقی حکومت سنجیدہ ہے تو سندھ حکومت کی مدد کرے۔ میڈیا سے بات چیت میں سعید غنی نے کہا کہ کسی بھی شخص پر الزام ہے تو وہ مجرم ثابت نہیں ہوتا، مہنگائی بڑھ رہی ہے، پیٹرول، بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بڑے بڑے منصوبوں کو شامل کروایا، کے سی آر منصوبے کو سندھ حکومت نے زندہ رکھا، منصوبے میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیئے، وفاقی حکومت سنجیدہ ہے تو سندھ حکومت کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر پورا ملک سوگوار ہے، عمران خان نے وعدے کئے تھے 90 دن میں تبدیلی لے کر آؤں گا، وفاقی حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں، کراچی کے مسائل حل کرنا نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ہدایت ہے بلدیاتی مسائل کا حل نکالا جائے، کہیں نہیں لکھا کہ پورے ملک میں بلدیاتی نظام ایک جیسا ہو۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلدیاتی نظام بنانا صوبائی حکومت کی صوابدید ہے، وفاق صوبوں کو بلدیاتی نظام کے معاملے پر ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ جب خدمت کرتے ہیں تو اعزاز یہ بھی ملنا چاہیئے، ہم نے منتخب نمائندوں کو اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، یقین دلاتا ہوں جہاں پی پی نہیں جیتی وہاں بھی کام ہوگا، ماضی کے مقابلے میں زیادہ کام ہوگا اور پورے سندھ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ مل کر کراچی کی ترقی کے لئے کام کریں گے، ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) اور دیگر اداروں کے بورڈز میں تبدیلی زیرِ غور ہے، اداروں کے بورڈز میں ماہرین کا شامل ہونا ضروری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close