سندھ

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1286ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

کراچی کے علاقے کلفٹن میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ہیں، 1286ویں عرس کی تقریبات کا آغاز رات گئے سے شروع ہوا، جب ان کے مزار کو غسل دیا گیا اور صبح فجر کے وقت گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے مزار پر آکر سرکاری طور پر عرس کی تقریبات کا آغاز کیا فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزار کی انتظامیہ نے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا، گورنر سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبداللہ شاہ کی کرامات سے صوبہ سندھ کئی مرتبہ آفات سے بچا ہے، لہٰذا ہمیں ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عفریت سے چھٹکارا پانے کے لیے عبداللہ شاہ غازی کے پیار و امن کے پیغام کو آگے بڑھانا ہوگا۔

عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال کی زائرین کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ مزار کے احاطے میں عقدیت مندوں اور زائرین کی جانب سے نذر و نیاز اور لنگر کی تقسیم کا سلسلہ بھی تین روز تک جاری رہے گا۔

سید ابو محمد عبلہ المعروف عبداللہ شاہ غازی نے98ہجری میں مدینہ منورہ کے ایک معزز گھرانے میں آنکھ کھولی، آپ کاشجرہ نصب حضرت علی علیہ السلام سے ملتا ہے، ایک سو اڑتیس ہجری میں عبداللہ شاہ غازی تبلیغ دین کے لیے سندھ تشریف لائے اور 12برس تک اسلام کی تبلیغ میں سرکرداں رہے، آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہرمذہب کے افراد شامل ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close