Featuredسندھ

پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کے سید ہاشم رضا نے میدان مار لیا

کراچی: کراچی کے ضلع کورنگی میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔ سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ پی ایس 94 پر ایم کیو ایم کے سید ہاشم رضا، تحریک انصاف کے اشرف قریشی، پاک سر زمین پارٹی کے محمد عرفان وحید، مہاجر قومی موومنٹ کے عامر اختر اور پیپلز پارٹی کے جاوید شیخ سمیت 13 امیدوار میدان میں تھے۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاہم پولنگ کے عمل کے دوران کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ حلقے کے 149 میں سے 147 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سید ہاشم رضا 21136 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ تحریک انصاف کے اشرف قریشی 8765 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close