سندھ

کراچی کا اعتماد بڑھنے سے ملک کا اعتماد بڑھے گا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 94 پر ضمنی انتخاب میں سید ہاشم رضا کی کامیابی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ لگتا ہے سندھ کے شہری علاقوں پر جمہوریت کے پیروں کے دباؤ میں کمی آئی ہے، لیکن آج اعتبار آیا ہے کہ جو ووٹ دینگے وہ گنا بھی جائے گا۔ لانڈھی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہے کراچی کا فیصلہ جو 2018ء کے انتخاب میں رک گیا تھا لیکن آج آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو تسلیم کرنا چاہیئے کہ سندھ کے شہری علاقوں کا یہ ہی فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کون جیتا اور کون ہارا یہ اہم نہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ جمہوریت کو اعتماد ملا ہے اور کراچی کا اعتماد بڑھنے سے ملک کا اعتماد بڑھے گا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس کو جتنے ووٹ ملے ہم اسے مبارکباد دیتے ہیں، 3 پولنگ اسٹیشن پر نتیجہ رکا ہوا ہے لیکن اس سے ہمارا مینڈیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا۔ خیال رہے کہ پی ایس 94 لانڈھی کی نشست ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت کے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close