سندھ

کراچی: رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہاکہ رواں ہفتے 30 اور 31 جنوری کو شہر میں بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔کراچی میں بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش ہوگی،جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوکم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوائیں 8 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close