Featuredسندھ

پارٹی سے کیوں نکالا، فاروق ستار کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست، ایم کیو ایم کو نوٹس جاری

کراچی: سینئر سیاستدان فاروق ستار کی پارٹی رکنیت خارج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کردیئے۔ فاروق ستار کی جانب سے پارٹی رکنیت خارج کئے جانے سے متعلق دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کی جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو 7 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے فاروق ستار کے وکیل کو درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مطمئن کرنے کی ہدایت، عدالت نے استفسار کیا معاملہ آئینی درخواست کا لگتا ہے دیوانی مقدمہ کیسے دائر ہوسکتا ہے۔ فاروق ستار نے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رکنیت کا اخراج الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے، کسی بھی کارکن کی رکنیت خارج کرنے کے ضابطوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ان کی رکنیت خارج کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں جب کہ رکنیت خارج کرنے کے لئے رابطہ کمیٹی کے دو تہائی اراکین کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی گروپ نے فاروق ستار کو کنوینئر شپ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close