Featuredسندھ

سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کا حق ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی: سندھ میں قائمہ کمیٹیوں کے قیام کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد اور حکومت میں ٹھن گئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ ہر قائمہ کمیٹی میں ان کے 7 ارکان ہوں گے جب کہ اپوزیشن کے 4 سے زیادہ ارکان نہیں ہوں گے، سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کو نہیں دیں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہر قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن کو برابری کی نمائندگی ملنی چاہیئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ قائمہ کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے ارکان زیادہ ہوں، ایسی کسی قائمہ کمیٹی کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں حکومتی اور حزب اختلاف کے ارکان کی تعداد برابر نہ ہو۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف چوری بن گیا، پیپلز پارٹی اپنی چوری چھپانا چاہتی ہے، سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کا حق ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن اتحاد کو دی جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close