سندھ

کراچی، نائن زیرو سے گرفتار 2 متحدہ دہشتگردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی: شہر قائد میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 2 دہشتگردوں کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشتگردوں کیخلاف ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن رضوان بٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مجرم عامر عرف توتلا اور مجرم مشہود کو موت کی سزا سنا دی۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے 2010ء میں شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا، مجرموں کیخلاف تھانہ شاہ فیصل کالونی میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close