سندھ

وزیراعظم جلد سندھ کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی سندھ کے مختلف اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، صوبے کیلئے ترقیاتی فنڈز کو روکنے بارے الزامات بے بنیاد ہیں، کراچی جیسے میگا شہر کو اس کا صحیح حق دیا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے لئے ترقیاتی فنڈز کو روکنے کے بارے میں الزامات بے بنیاد ہیں۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کراچی جیسے میگا شہر کو اس کا صحیح حق دیا جائے گا اور اس کے ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پانی اس بڑے شہر کا ایک سنگین مسئلہ ہے، وفاقی حکومت نے جلد ہی پانی کی صفائی کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے اور اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے آڈٹ کے عمل کو پسند نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close