سندھ

ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

گزشتہ روز کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار محمد ارشدکے قتل کا مقدمہ 2نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف در ج کر لیا گیا ہے ۔

مقدمہ 283/2016 سی ٹی ڈی گارڈن میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل ، اقدام قتل او ر دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
یاد رہے سب انسپکٹر محمد ارشد کو اس وقت قتل کر دیا جب وہ معمول کی ڈیوٹی پر فائیو سٹار سگنل پر موجود تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو مسلح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس سے سب انسپکٹر محمد ارشد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہلکار ناظم آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کی گولیوں کے 5 خول ملے تھے جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔حادثے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی تھی جبکہ آئی جی سندھ نے قاتلوں کی گرفتاری پر 10 لاکھ انعام کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close