سندھ

عمران نیازی نے چوروں اور ڈاکوؤں کی فوج تیار کر رکھی ہے، وقار مہدی

کراچی: پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے تحریک انصاف کے وزیر پنجاب علیم خان کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے چوروں اور ڈاکوؤں کی فوج تیار کر رکھی ہے، اپنی صفوں میں ایسے لوگوں کے قیام سے پی ٹی آئی کے دعوے اور نعرے کھوکھلے ثابت ہو چکے ہیں، جہانگیر ترین اور علیم خان پر جرم ثابت ہونے پر عوام سمجھ چکی ہے کہ ان چوروں کا سردار عمران نیازی ہے۔ اپنے ردعمل میں وقار مہدی نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ نیب علیم خان کو وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے اور نیب کی حراست میں ان کو تمام سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جو کہ اس تشویش میں اضافہ کرتی ہے کہ علیم خان کو اوپر کے احکامات پر جلد ڈرائی کلین کرکے معصوم اور بے گناہ منڈا بنا دیا جائے گا۔

وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ نااہل اور سزا یافتہ لوگوں کو عمران نیازی بیک ڈور سیاست کیلئے استعمال کرتے آئے ہیں، اور ان سے علیحدگی اختیارکرنے کے بجائے انہیں پارٹی کی اہم ذمہ داریاں سپرد کر دی جاتی ہیں، جس سے عمران نیازی کی صاف و شفاف سیاست کا پُرفریب نعرہ طش ازبام ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جس طرح تمام سیاسی جماعتوں کا گند اپنی صفوں میں جمع کر رکھا ہے، اگر حقیقی معنوں میں ان کا احتساب عمل میں لایا جائے، تو ملک کی لوٹی دولت سے ملکی خزانے بھرے جا سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close