سندھ

شیخ رشید کو نازک وقت میں عمران خان کو پریشان نہیں کرنا چاہیئے، سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کو اپنی اپنی فکر ہے، شیخ رشید کو نازک وقت میں خان کو پریشان نہیں کرنا چاہیئے،ہم عمران خان کو خودکشی سے زبردستی نہیں روکیں گے۔

جمعرات کو ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو خودکشی کی فکر، شیخ رشید کو پی اے سی جانے کی ۔سعید غنی نے کہا کہ شیخ رشید کو نازک وقت میں خان کو پریشان نہیں کرنا چاہئے ۔سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے، کپتان جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کو خودکشی سے زبردستی نہیں روکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close