Featuredسندھ

سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5 اہم ملزمان گرفتار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث 5 اہم ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے، اہم انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لیاری سے تعلق رکھنے والی 11 رکنی ٹیم سابق ایم این اے کے قتل میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور علی رضا عابدی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5 اہم ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے کا قتل سیاسی بنیادوں پر کروایا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملزمان کو لیاری سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان براہ راست علی رضا عابدی قتل میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ٹارگٹ کلرز نے علی رضا عابدی کو اجرت لے کر نشانہ بنایا، آٹھ ملزمان نے مختلف طریقوں سے علی رضا عابدی کی ریکی مکمل کی۔

اہم انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لیاری سے تعلق رکھنے والی 11 رکنی ٹیم سابق ایم این اے کے قتل میں ملوث ہے، ایک ماہر بائیک رائڈر اور شوٹر کو علی رضا عابدی قتل کے لئے تیار کیا گیا۔ قتل کیس کے دونوں مرکزی ملزمان دیگر ساتھیوں سمیت ایران فرار ہوچکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیش کے مطابق علی رضا عابدی قتل کا معاملے کا سراغ احتشام قتل واقعے سے ملا، دس دسمبر کو لیاقت آباد میں احتشام نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا، اجرتی قاتلوں نے احتشام کے قتل میں بھی یہی اسلحہ استعمال کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close