سندھ

جھوٹی ایف آئی آرز درج کرانیوالوں کے خلاف سندھ بھر میں کریک ڈاؤن

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی سطح پر جھوٹی ایف آئی آرز کا اندراج کرانیوالوں اور گیمبلرز کیخلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سکھر رینج اور ڈسٹرکٹ سکھر پہلی پوزیشن پر رہے۔ جبکہ ڈسٹرکٹ شہید بینظیر آباد اور سانگھڑ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آئی جی سندھ نے خصوصی مہم کے تحت پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے ڈی آئی جی سکھر اقبال دارا اور ایس ایس پی سکھر عرفان سومرو کے لئے ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

اے آئی جی آپریشنز سندھ نے رپورٹ میں بتایا کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر جھوٹی ایف آئی آرز کی تعداد 381 رہی جبکہ مجموعی طور پر درج ایف آئی آرز کی تعداد 655 تھی۔ علاوہ ازیں اس خصوصی مہم کے دوران سندھ کے تمام اضلاع میں بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن کے تحت مجموعی طور پر 2013ء گیمبلرز کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق پہلی پوزیشن پر آنیوالے سکھر میں درج 34 ایف آئی آرز جھوٹی ثابت ہوئیں جبکہ مجموعی طور پر درج ایف آئی آرز کی تعداد 135 تھی۔ علاوہ ازیں سکھر پولیس نے 396 گیمبلرز کو گرفتار کیا۔ دوسری پوزیشن پر آنیوالے ضلع شہید بینظیر آباد میں درج 103 ایف آرز جھوٹی تھیں جبکہ مجموعی طور پر 71 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ علاوہ ازیں مذکورہ ضلع میں گرفتار گیمبلرز کی تعداد 230 رہی۔ اسی طرح تیسری پوزیشن پر آنیوالے ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں 107 ایف آئی آرز جھوٹی تھیں جبکہ مجموعی طور پر 69 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ علاوہ ازیں سانگھڑ میں گرفتار گیمبلرز کی تعداد 193 رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close