سندھ

میڈیا میں جو پیپلز پارٹی کا چہرہ پیش کیا جاتا ہے سندھ کی عوام اسے مسترد کرچکی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر قسم کا حساب دینے کے لئے تیار ہے، میڈیا میں جو پیپلز پارٹی کا چہرہ پیش کیا جاتا ہے سندھ کی عوام اسے مسترد کرچکی ہے، این ایف سی کی مد میں جو 106 ارب روپے ملنے تھے وہ وفاقی حکومت نے نہیں دیئے اس کے باوجود سندھ حکومت عوام کی بہترخدمت کررہی ہے، سندھ لٹریچر فیسٹیول جیسے ایونٹ سال میں دو مرتبہ ہونے چاہئیں۔ وہ سندھ ادبی لٹریچر فیسٹیول کی اختتامی نشست سے خطاب کررہے تھے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ادبی ایونٹ سے سندھ کا مثبت کردار اجاگر ہوگا، سندھ کی عوام کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت کوشش کرہی ہے، سندھ کی عوام نے بھرپور انداز میں پیپیلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی کی مد میں جو 106 ارب روپے ملنے تھے وہ وفاق نے سندھ حکومت کو نہیں دیئے، ماضی کی حکومتوں نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا، عوام طاقت کا اصل سرچشمہ ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے اس ملک میں آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہیئے، این ایف سی کی مد میں جو پیسے ملے اس سے ہم نے عوام کی خدمت کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں منفی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، اس بڑے فیسٹیول میں سندھ کے لوگوں کی اکثریت شریک ہے، سندھ کے عوام کے لئے چیلنجز نئی بات نہیں ہے، سندھ نے ماضی میں چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے جائز آئینی حقوق سے باخبر ہے، سندھ کو اس کے حقوق دلوائے جائیں گے، سندھ میں پیپلز پارٹی کو عوام ووٹ دے کر منتخب کرتی ہے، سندھ اسمبلی وہ اسمبلی ہے جس نے قرارداد پاکستان کو پاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ عوام حکومت سے سوال پوچھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے سال پی آئی اے کا ایک طیارہ چوری ہوا تھا، پہلے لوگ غائب ہوتے تھے اب طیارے بھی غائب ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close