Featuredسندھ

جنگ مسلط کی گئی تو ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے، ایئر مارشل مجاہد انور خان

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی، تو ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی، تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close