سندھ

سندھ کے سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کرنے کی منظوری

کراچی: سندھ کابینہ نے سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کرنے اور خواتین کے لیے سیف ہاؤسز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اردو یونیورسٹی آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور ہیریٹیج سکھر بل 2008 منظور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ایکٹ 2009 میں ترمیم سمیت سیکریٹری اسکولزاورسیکریٹری کالجزکو اسٹیوٹا بورڈ کا ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں خواتین کے لیے سیف ہاؤسز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔سندھ کابینہ نے سرکاری ڈاکٹروں کے لیے سیلری پیکج پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق اب قانون سازی ہوگی جس کے تحت سیلری کا اضافہ صحت، تعلیم اور دیگر اداروں میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا جب کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزید ڈاکٹروں کو مقرر کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق نئے ڈاکٹروں کی نئی بھرتی مخصوص اسپتالوں میں ہوگی اور وہاں سے ٹرانسفر نہیں ہوسکے گا۔

نئی سیلری کا اطلاق فروری سے ہوگا جب کہ 15 ہزار فی ماہ تمام ہاس افسران کو اضافی دیا جائے گا اور محکمہ صحت تمام ڈاکٹروں کے سیلری اسٹرکچر پر نظر ثانی کرے گا۔کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان تمام الانسز اور تنخواہوں کے جائزے کے بعد 5.6 بلین روپے سالانہ خزانے پر بوجھ ہوگا، کابینہ کے بیشتر ممبران نے ڈاکٹروں کی تنخواہ بڑھانے کو پرفارمنس یا اچھی کارکردگی سے منسوب کرنے کی تجویز دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close