سندھ

تھرپارکر: غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے

مٹھی: تھرپارکر میں غذائی قلت اور صحت کی ناکافی سہولتوں کے سبب بچوں کی اموات کا سلسلہ بند نہ ہوا، سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں جہاں غربت اور بھوک کے ڈیرے ہیں وہیں موت کا رقص بھی جاری ہے، سول اسپتال مٹھی میں مزید تین کلیاں مرجھا گئیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران تھرپارکر میں غذائی قلت سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد تریپن اور مجموعی تعداد ایک سو بیس ہوگئی۔تھرپارکر ضلع کے سرکاری اسپتال ادویات کی قلت کا بھی شکار ہیں، صورتحال سے پریشان والدین دہائیاں دے رہے ہیں، تاہم انتظامیہ اقدامات کے بجائے صرف دعوے کررہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close