سندھ

ایم کیو ایم لندن گروپ کے 8 خطرناک دہشت گردوں کے ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع

کراچی: انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم لندن گروپ کے 8 خطرناک دہشت گردوں کے ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔ کیس میں اہم پیش رفت پی ایس پی، ایم کیو ایم دفتر پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ ملزموں سے برآمد اسلحہ سے میچ کرگیا۔ پولیس نے ایم کیو ایم لندن گروپ کے ملزموں میں سید علی رضا، محسن علی، رحمان عرف شاہ رخ، ملزموں میں شہریار، ضمیر الدین، سید وقاص، تنظیم اور انیس الرحمان کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں سے تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی اور پی ایس پی، ایم کیو ایم دفتر پر حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ ملزموں سے برآمد اسلحہ سے میچ کرگیا، جس کی پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں ایم کیو ایم کے میلاد پر دھماکے میں استعمال ہونے بم ڈیوائس بھی میچ کرگئی، ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں نے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعات میں پی ایس پی رکن ظہیر، نعیم عرف ملا اور ایم کیو ایم کا شکیل انصاری قتل اور اعظم زخم ہوگئے تھے، گلستان جوہر پر ایم کیو ایم کے میلاد پر دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے، تھانہ رضویہ، نیوکراچی اور گلستان جوہر نے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ مانگا۔ عدالت نے 8 ملزموں کا 6 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس سے 7 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ملزموں سے ایس ایم جیز، 9 ایم ایم پستول، ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا، ایم کیو ایم لندن اور بیلجیم گروپ کے دہشت گردوں کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close