سندھ

کراچی میں اراکین قومی اسمبلی کو 10، 10 کروڑ دینے کا فیصلہ

کراچی: کراچی میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے حلقے میں 10,10 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ وفاقی حکومت 7 ماہ گزرنے کے باوجود کراچی میں عملی طور پر اب تک کوئی ترقیاتی کام کا آغاز نہیں کر سکی جب کہ بلدیاتی اداروں کو بھی کسی قسم کا کوئی فنڈ جاری نہیں کیا جا سکا تاہم بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے پیش نظر اب وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں ہر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کے حلقے میں 10,10 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے، تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیمیں ترتیب دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی میں 14 اراکین قومی اسمبلی کو فی کس 10 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کیلیے فنڈ جاری کیے جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے کہ فنڈز کس طرح دیے جائیں تاہم اراکین قومی اسمبلی کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ جلد از جلد اپنے حلقوں میں ترقیاتی اسکیمیں بنائیں تاکہ فنڈ کو جاری کیا جائے، اس سلسلے میں جلد ہر قومی اسمبلی کے ممبر کو 10 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close