More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمد علی اور ایف آئی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کرتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے کو 12 اپریل تک احمد علی کی گرفتاری سے روک دیا اور احمد علی کو ایف آئی اے سے تفتیش میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمد علی پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین، سابق سینیٹر بابر غوری اور دیگر ملزمان مفرور ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے