سندھ

سندھ کی عدالتوں پر عدم اعتماد وفاق کی سالمیت کے لئے خطرناک ہے، نفیسہ شاہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے مقدمات کی کراچی سے راولپنڈی منتقلی ایک مخصوص سوچ کا تسلسل ہے، سندھ کی عدالتوں پر عدم اعتماد وفاق کی سالمیت کے لئے خطرناک ہے، ایک مخصوص سوچ ملکی سالمیت سے کھیل رہی ہے، احتساب کے نام پر انتقام آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔ میڈیا کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم چھوٹے صوبوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی قیادت نیب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار یہ انوکھا واقعہ ہورہا ہے کہ مقدمہ ایک صوبے میں ہو رہا ہے، اس صوبے میں تحقیقات ہو رہی ہیں مگر مقدمہ دوسرے صوبے میں منتقل کیا گیا ہے جس کے لئے عوامی رائے زور پکڑ رہی ہے کہ بھٹوز کے لئے راولپنڈی کو دوبارہ کربلا بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو ریٹائرڈ بریگیڈئیر اسد منیر کا خط نیب کے خلاف ایک فریاد ہے کہ کس طرح نیب لوگوں کی عزت سے کھیل رہا ہے؟ نیب احتساب سے زیادہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتا ہے اور ان کی عزتوں کا تماشہ بناتا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ علیمہ خان کا نام سنتے ہی نیب پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close