سندھ

آصف زرداری نے بلاول کو آگے کیا ہوا ہے، بلاول کو سمجھا رہا ہوں باز آجاؤ آصف زرداری سٹے باز ہے، شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بلاول کو آگے کیا ہوا ہے، بلاول کو سمجھا رہا ہوں باز آجاؤ آصف زرداری سٹے باز ہے، ڈر ہے کہ بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کرے گا کہ میں نے اس کے کپڑے پھاڑے ہیں، لوگ کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، اس لئے بلاول کو معاف کیا، اگر وہ بچ کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاست میں مارا جائے گا، نواز شریف اور زرداری کے رنگ پسٹن اور پلگ گھس چکے ہیں، زرداری نے 8 سال تک بے نظیر بھٹو قتل کیس نہیں چلایا، وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں کے لئے 3، 3 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے، ایسی جگہ دیکھ رہے ہیں کہ جہاں مزدور کو اپنا گھر میسر آئے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 6 ماہ میں ریلوے کے مزدوروں اور افسران کی وجہ سے ترقی ہوئی، 3 ارب کا آمدن میں اضافہ کیا، سالانہ 10 ارب کا منافع کمائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہیں، ہم اپنی فریٹ ٹرینیں اسی ملک میں ہی بناسکتے ہیں، ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن ہم پھر بھی پیچھے رہ گئے ہیں، اگلا مشن ہے کہ پاکستان کچھ امپورٹ نہ کرے کیونکہ جب چیزیں درآمد کی جاتی ہیں تو اس میں کرپشن اور کمیشن ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لٹیروں نے ملک کو لوٹا اور عوام کو گیس کے اضافی بل دینے پڑ رہے ہیں، آج وہ چور، ڈاکو اور لٹیرے جو ضمانتیں کراتے پھر رہے ہیں، انہوں نے تو قبرستان کو بھی نہیں بخشا، مردوں کے نام پر اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کے پی ٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کے سی آر پر زمینیں خالی کروائیں، سندھ حکومت ہمارے ساتھ آکر بیٹھے، ابھی تک سندھ حکومت نے پیپر ورک نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close