سندھ

لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں جس کو چاہو پکڑو، خورشید شاہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، جس کو چاہو پکڑو، بعد میں پوچھا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی، ہم نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے کوششیں کی ہیں، لگتا ہے ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، جس کو چاہو پکڑو، بعد میں پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کسی پارٹی کیلئے نہیں، ملک کیلئے ہوتا ہے، حکومت نام لے، کس نے این آر او مانگا ہے، 2018ء میں ہر پاکستانی ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا مقروض تھا اور 2019ء میں ہر پاکستانی پونے دو لاکھ کا مقروض ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بل دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کی بات کی، لیکن کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں، جو آئی ایم ایف کے پاس خود چل کر گئے ہیں۔ ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم والے بچارے مجبور اور بے بس لوگ ہیں، جو حکومت آتی ہے، ان کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close