سندھ

کالعدم تنظیموں کے سہولت کار وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات بنے ہوئے ہیں، نفیسہ شاہ

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرکے ایک چھوٹی سی کھولی میں رکھا گیا ہے، یہ ایک اسپیکر نہیں پوری اسمبلی کی تذلیل ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا قانون ہم نہیں مانتے، عام شہریوں اور بزنس مینوں کو بھی چھوٹی چھوٹی کھولیوں میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے آغا سراج کی فیملی کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھا، ایسا سلوک قتل کے مجرموں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔

نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کار وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات بنے ہوئے ہیں، حکومت کی دوہری پالیسی ختم ہونی چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گرفتاریوں سے کبھی نہیں ڈری، اصل میں کرپشن کرنے والوں کو کوئی نہیں پکڑ رہا، نیب سیاسی مہرے کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ نیب جانبدار ادارہ ہے، نیب کا قانون کالا قانون ہے، اس وقت ہر کیس کو اسلام آباد کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close