Featuredسندھ

میڈیا ہمیں جانوروں کی طرح لڑوا کر خوش ہوتا ہے، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا گیا ہے، شیخ رشید دوسروں کی زبان بولتے ہیں، ان کی باتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ہمارا احتجاج مہنگائی کے خاتمے تک جاری رہے گا، قرض مانگ کر شرمندہ ہونے کی بجائے خوش ہو رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت میں عملی طور پر کام کرکے دکھایا، پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم منظور کرکے صوبوں کو اختیارات سونپے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھتے ہیں، تو گالم گلوچ کے سوا کچھ نہیں کہتے، ٹی وی پر آکر ہم صرف الزام تراشی کرتے ہیں، میڈیا ہمیں جانوروں کی طرح لڑاتا ہے، میڈیا ہمیں لڑوا کر خوش ہوتا ہے، میڈیا ہم سے پوچھے کے عوام کی بہتری کیلئے کیا کِیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close