سندھ

پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا

کراچی: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف آنیوالے دنوں میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کے امکانات ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ طے تھا کہ نیب قانون کوتبدیل کیا جائیگا لیکن پھر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے تعلقا ت ٹھیک نہ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے لاڑکانہ کے سفر کے دوران لوگوں نے بہت جوش وخروش کامظاہرہ کیاہے جہاں وہ جاتے ہیں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی، یہ کوئی احتجاجی تحریک نہیں ہے بلکہ یہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ جارہے ہیں ، اس لئے ہم نے اس کو ٹرین مارچ بھی نہیں کہا البتہ چار اپریل کے بعد ممکنہ احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ حکومت کے خلاف آنیوالے دنوں میں مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کے امکانات ہیں، عوام کودرپیش مسائل کے پیش نظر یہ خارج از امکان نہیں ، یہ ہوسکتاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close