سندھ

حکومت کو ماننا پڑے گا کہ پانسہ پلٹ گیا ہے، ان کو سمجھ جانا چاہیئے کہ ان کا وقت گزر چکا ہے، نبیل گبول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ حکومت کو سمجھ جانا چاہئے کہ باری اب ان کی ہی آنی ہے جن کو ضمانتیں مل رہی ہیں، باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے، ان کے ساتھ معلامات طے ہوچکے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کو ماننا پڑے گا کہ پانسہ پلٹ گیاہے ، اس کوسمجھ جانا چاہئے کہ ان کا وقت گزر چکاہے ، اب حکومت کو سمجھ جانا چاہئے کہ باری اب ان کی ہی آنی ہے جن کو ضمانتیں مل رہی ہیں، باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ، ان کے ساتھ معلامات طے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب غریب عوام جنہوں نے ان کو ووٹ دیاہے ، اس کو گالیاں دے رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں عدالت نے اتوار والے دن کسی کو بیل دی ہے ، اب حکومت والوں کی باری آنیوالی ہے، آج ہماری باری ہے اور کل آپ کی باری ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی مقبول لیڈر تھے لیکن آج لوگ سڑکوںپر یہ کہہ رہے ہیں کہ اس پاکستان سے تو ہمارا پرانا پاکستان اچھا تھا ، مہنگائی نے مقبولیت کوختم کردیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close