سندھ

جو بات فیصل واوڈا نے کی، کیا اسد عمر کریں گے؟ وزیر خزانہ کے بھائی محمد زبیر نے سوال اٹھا دیا

کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ اسد عمر کہتے ہیں کہ ڈیڑھ سال تک مشکلات میں اضافہ ہوگا ، جو بات فیصل واڈا نے کی ہے ، کیا یہ بات اسد عمر کریں گے ؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ تین فیصد گروتھ ریٹ پر نو کریاںبڑھتی نہیں بلکہ کم ہوتی ہیں،بقول اسد عمر ڈیڑھ سال تک مشکلات میں اضافہ ہوگا ، جو بات فیصل واڈا نے کی ہے ، کیا یہ بات اسد عمر کریں گے ؟

انہوں نے کہا کہ اگلے چار ماہ میں کوئی ایسا کام نظر نہیں آرہا جس سے نوکریاں پیدا ہوں، تحریک انصاف کی حکومت نے سات ماہ میں ساڑھے تین ہزار ارب قرضہ لیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close