سندھ

حکومت کی گاڑی چلتی نظر نہیں آرہی، وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مراد علی شاہ

سہیون: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی گاڑی چلتی نظر نہیں آرہی، وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل بڑے بڑے دعوے کیے لیکن حکومت کی گاڑی چلتی نظر نہیں آرہی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے،میں کچھ کہوں گا تو پھر کہا جائیگا این آراو مانگ رہا ہوں۔ کچھ لوگ جمہوریت سے ڈی ریل ہوگئے ہیں،اللہ انہیں ہدایت دے۔ وفاق نے سندھ کو 120 ارب روپے کے فنڈ جاری نہیں کیے، رواں سال ترقیاتی اسکیم شروع نہیں کرپائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close