سندھ

نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان میجر جنرل عمر بخاری نے سنبھال لی

کراچی: سندھ رینجرز کیلئے ڈی جی کی کمان میجر جنرل عمر بخاری نے سنبھال لی ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے میجر جنرل عمر بخاری کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔

یہ بھی پڑھیں: میجر جنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا عہدہ سنبھال لیا

میجر جنرل عمر بخاری کو حال ہی میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے 14 ویں ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے سبکدوش ہونے والے اور نئے ڈی جی رینجرز کی ملاقات: ویڈیو اسکرین گریب

 

دوسری جانب سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں افسران کو شیلڈم اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close