سندھ

وفاق سے پیسے نہ ملنے کے باعث ملازمین کی تنخواہ نکالنا مشکل ہوگیا ہے، سید سردار شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے پیسے نہ ملنے کے باعث ملازمین کی تنخواہ نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔

ایک ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نےکہا کہ محکمہ تعلیم 140 ارب روپے کے خسارے کا شکار ہے، وفاق سے پیسے مانگتے ہیں توڈھنگ کا جواب نہیں ملتا، ہم کہاں سے اسکولوں کے لیے فرنیچر خریدں، کیسے نئے اسکول بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کو ان باتوں کا اندازہ ہی نہیں، نیا پاکستان تو تب بنے گا جب بچوں کو اچھی تعلیم اور بہتر ماحول مہیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم اورصحت کی کارکردگی پروزیراعلیٰ سندھ کی برہمی

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کئی اسکولوں کی چھت گر جاتی ہے پیسے نہیں تو کام کیسے کرائیں، ملازمین کی تنخواہیں نکالنا مشکل ہو گیا ہے، بجٹ کے 170 ارب میں سے 145 ارب تو تنخواہوں میں نکل جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close