سندھ

پاکستان کی سرزمین یا کوئی فرد ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیئے، محمد حسین محنتی

وزیراعظم عمران خان کو چاہیئے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کریں

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے ایران و پاکستان کے مابین روابط کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ سے بہت اچھے رہے ہیں، ایران ہمارا پڑوسی برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والا ملک ایران ہے، ہم ایران کی ہمیشہ بڑی عزت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت انتخابات میں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، محمد حسین محنتی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین یا پاکستان کا کوئی فرد ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیئے، اسی طرح بلاواسطہ یا بلواسطہ کسی طرح سے بھی ایران کے خلاف کسی محاذ آرائی کو اپنی سرزمین پر قبول نہیں کرینگے، پہلے بھی امریکا نے ہم پر دباؤ ڈال کر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل نہیں ہونے دیا، تاہم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ضرور مکمل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تو کہتے رہے ہیں کہ ہماری پالیسیاں پرو پاکستان پالیسیاں ہوں گی، ہم نہ تو امریکی مفاد دیکھیں گے اور نہ ہی کسی اور کے مفاد کو دیکھیں گے، ہم صرف پاکستان کے مفادات کو دیکھیں گے، لہٰذا وزیراعظم عمران خان کو چاہیئے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کریں، جس سے ملک کو درپیش گیس و توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close